Wednesday, May 25, 2016

پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے خواجہ سراءکی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد رحمان بابا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا

پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہونے والے خواجہ سراءکی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد رحمان بابا قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا




پشاور کے علاقے فقیر آباد میں خواجہ سراءعلیشاءپر فائرنگ کی گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا تھا 3دن تک ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے بعد وہ ہسپتال میں دم توڑ گیا قتل ہونے والے خواجہ سراءعلیشاءکی نماز جنازہ آج او پی ایف کالونی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میںعوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءمیاں افتخار اور خواجہ سراﺅں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ حکومت خواجہ سراﺅں کے ساتھ نہایت ظلم کر رہی ہے فائرنگ سے زخمی ہونے والے علیشاءہسپتال مین بے یار ومددگار پڑا رہا لیکن اس کا علاج نہیں ہورہا تھا ان کا کہنا تھا کہ خواجہ سراءبھی اس معاشرے کا حصہ ہیں حکومت ان کے لئے جلد از جلد اقدامات اٹھائے اس موقع پر خواجہ سراءایسوسی ایشن کے صدر فرزانہ کا کہنا تھا کہ خواجہ سراو ¿ں سے بھتے مانگے جا رہے ہیں اور بھتہ نہ دینے پر انہیں قتل کر دیا جاتا ہے۔ پولیس کے بھی تمام تفصیلات فراہم کی جاتی ہیں لیکن پولیس بھی ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے بھی ہمارے ساتھ ملاقات سے انکار کر دیا ہے ۔







Friday, October 2, 2015

پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا 18ماہ کی عافیہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی




  • پشاور میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا 18ماہ کی عافیہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی 









محکمہ صحت ذرائع کے مطابق پشاور کی یونین کونسل شیخان کے علاقے فقیر آباد کے رہائشی ٹرک ڈرائیور لال محمد کی 18ماہ کی بچی عافیہ کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جس کی رپورٹ آنے کے بعد بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی بچی کے والدین کے مطابق بچی کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں اس کے با وجود بچی پولیو کا شکار ہوئی پولیو کا نیا کیس سامنے آنے کے بعد پاکستان بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 36جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15ہو گئی ہے۔

آج نیوز پشاور

Tuesday, March 17, 2015

ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی پر قاتلانہ حملہ سمیع اللہ آفریدی موقع پر جاں بحق



ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی پر قاتلانہ حملہ سمیع اللہ آفریدی موقع پر جاں بحق خیبر پختونخوا بار کونسل نے پورے صوبے مین عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

 پولیس کے مطابق تھانہ متھرا کے علاقے جاگ کورونہ میں نا معلوم موٹر سائیکل سوروں نے فائرنگ کر کے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی کو قتل کر دیا ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل سمیع اللہ آفریدی اپنے گھر واقع جاگ کورونہ متھرا جا رہے تھے سمیع اللہ آفریدی کو شکیل آفریدی کیس کی وجہ سے دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ملک چھوڑ کر بیرون ملک منتقل ہو گئے تھے اور حال ہی میں وہ واپس ملک آئے تھے ان کی غیر موجودگی میں ڈاکٹر شکیل آفریدی کیس میں قمر ایڈو کیٹ پیش ہو رہے تھے آج جب سمیع اللہ آفریدی اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاںبحق ہو گئے سمیع اللہ آفریدی کے قتل کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل نے صوبہ بھر میں عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا جبکہ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے 3روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے


Wednesday, February 11, 2015

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پولیس فورس کی لاجسٹک ضروریات کیلئے درکار پانچ کروڑ روپے کی فوری منظوری حکمہ ماحولیات میں پولیس کی طرز پر ایلیٹ فارسٹ فورس کا قیام کا اعلان کر دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پولیس فورس کی لاجسٹک ضروریات کیلئے درکار پانچ کروڑ روپے کی فوری منظوری دیتے ہوئے محکمہ ماحولیات میں پولیس کی طرز پر ایلیٹ فارسٹ فورس کا قیام کا اعلان کر دیا











 نوشہرہ میں پولیس ٹریننگ سکول میں زیر تربیت مردوخواتین پولیس کمانڈوزکی تربیتی مشقوں کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ یہ بات کو خوش آئند قرار دیا کہ ہماری خواتین اور مرد پولیس کمانڈوز کو آرمی کی طرز پر جدید تربیتی سہولیات سے آراستہ کیا گیاہے جن میں آرپی جی سیون، آر پی جی 12.7 اوراے جی ایل جیسے بھاری اور دور ماراسلحے کا استعمال شامل ہے اسی طرح دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کی اضافی مہارت کی بدولت ہماری پولیس فورس کی کارکردگی کو چار چاند لگ جائیں گے وزیر اعلیٰ نے مزیدکہا کہ محکمہ ماحولیات میں پولیس کی طرز پر ایلیٹ فارسٹ فورس کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے جس کیلئے ابتدائی مرحلے میں پولیس ایلیٹ فورس کے جوانوں کو ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا جائے گا تاکہ وہ ٹمبر مافیا جیسے طاقتور سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کرسکیں اور ہمارے شہروں اور دیہات میں بسنے والے انسانوں اور جانوروں کو آکسیجن مہیا کرنے والے جنگلات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر ایلیٹ فورس کیلئے 15 ہزار روپے ماہانہ خصوصی الاﺅنس اور فورس میں مزید اضافے کی منظوری بھی دی۔

جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کے لئے سراج الحق کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا

جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کے لئے سراج الحق کو امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ،سینیٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ایک دوسرے سے تعاون کریں گی








ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے سینیٹ کے الیکشن میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق کو سنینیٹ کا امیدوار نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے سراج الحق کی نامزدگی کے حوالے سے با قاعدہ اعلان کل کیا جائے گا جماعت اسلامی نے سراج الحق کے کورنگ امیدوار میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ پرویز مسیح اقلیتی امیدوار ہوں گے ذرائع کے مطابق سینیٹ الیکشن میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف ایک دوسرے سے تعاون کریں گی اسی حوالے سے جماعت اسلامی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ارکان کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے 

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات پیر صابر شاہ متبادل امیدوار نامزدہونے پر ناراض ہو گئے کل پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات پیر صابر شاہ متبادل امیدوار نامزدہونے پر ناراض ہو گئے کل پریس کانفرنس میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے





ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا میں سینیٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم پر صوبے میں پارٹی کے اندر اختلافات شروع ہو گئے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ کی ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لئے سلیم سیف اللہ کو جبکہ جنرل نشست پر اقبال ظفر جھگڑا کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ کو جنرل سیٹ پر متبادل امیدوار نامز د کیا گیا ہے جس پر پیر صابر شاہ ناراض ہو گئے پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ پارٹی نے مجھے متبادل امیدوار کے طور پر نامزد کیا ہے اور پارٹی کے صوبائی صدر کو متبادل امیدوار بنانا کارکنوں کی توہین ہے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کی توہین اور قیادت کی حکم عدولی سے بچنا چاہتا ہوں اس لئے درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کرونگا،قیادت سے رابطے کی کوشش میں ہوںذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صد پیر صابر شاہ کل پریس کانفرنس میں آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ 

Sunday, February 1, 2015

پشاور کے علاقے تہکال میں گیس لیکج کے باعث میاں، بیوی اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے

پشاور کے علاقے تہکال میں گیس لیکج کے باعث میاں، بیوی اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے




 پولیس کے مطابق تہکال کے علاقے میں بلال نامی شخص کے گھر میں گیس لیکج کے باعث آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں گھر کا مالک بلال، بیوی افشاں اور ایک بچہ سہیل شامل ہے۔تینوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر اُن کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ ہسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے باعث تینوں زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔