Monday, September 22, 2014

خیبر پختونخوا کی نرسز نے عید کے بعد صوبائی اسمبلی کے سامنے مطالبات کے حل تک دھرنے کا اعلان کر دیا


~~NURSES MEETING NEWS~~~O/C

خیبر پختونخوا کی نرسز نے عید کے بعد صوبائی اسمبلی کے سامنے مطالبات کے حل تک دھرنے کا اعلان کر دیا

V/O صدرصوبائی نرسنگ ایسوسی ایشن فرخ جلیل تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے مطالبات کو حل نہ کرنے پر صوبہ بھر کی نرسز نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے نرسز کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات حل نہیں ہو جاتے ہمارا دھرنا جاری رہے گا ان کا کہنا تھا کہ نرسز کے مطالبات کے حل کے لئے صوبائی حکومت نے متعدد بار یقین دہانیاں کروائیں لیکن کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ان کا کہنا تھا کہ 2ماہ قبل ہونے والی پروموشن کیسز صرف وزیر اعلیٰ کے دستخط کے لئے ان کی ٹیبل پر پوجود ہیں لیکن تاحال وزیر اعلی اس پر دستخط نہیں کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے اسلام آباد میں دھرنا دے کر ثابت کر دیا ہے کہ جب تک ظالم حکمرانوں کے خلاف دھرنا نہ دیا جائے تب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوتے اس لئے صوبہ بھر کی نرسز نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ جب تک حکومت نرسز کے سروس سٹرکچر ،سروس رولز ڈریس و میس الاﺅنس اور پروموشن کیسز کو حل نہیں کرتی صوبائی حکومت کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا ۔ آج نیوز پشاو

No comments: