Friday, April 26, 2013

صوبہ خیبر پختونخواہ میں پہلی مرتبہ زیادہ خواتین مخصوص نشستوں کے بجائے جنرل سیٹوں پر انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں

 رپورٹ آصف شہزاد

 
صوبہ خیبر پختونخواہ میں پہلی مرتبہ زیادہ خواتین مخصوص نشستوں کے بجائے جنرل سیٹوں پر انتخابی عمل میں حصہ لے رہی ہیں اس بات کا انکشاف صوبائی خواتین کمیشن کے ایک روزہ پروگرام میں ہوا پشاور کے مقامی ہوٹل میں ہونیوالے اجلاس میں میں بتایا گیا کہ 39 خواتین خیبر پختونخواہ میں الیکشن کیلئے کھڑی ہیں اور لکی ٗ ٹانک ٗ لوئر دیر سمیت صوابی اور باجوڑ میں بھی خواتین امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں فیڈرل وومن کمیشن کی چیئرپرسن خاور ممتاز نے بتایا کہ 2008ء کے الیکشن میں پنجاب کے مختلف علاقوں میں خواتین کو ووٹ ڈالنے روکا گیا اور یہ سلسلہ خیبر پختونخواہ سمیت پورے پاکستان میں یکساں ہیں ان کے مطابق ابھی بھی پنجاب کے علاقے حافظ آباد کے کچھ گاؤں میں لوگوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے نہیں دیا جائیگا ان کے مطابق2008 ء کے الیکشن میں 564 پولنگ سٹیشن پر خواتین ووٹرز کا ٹرن آؤٹ زیرو رہا اور اس ماحول کو تبدیل کرنے کیلئے ہمیں ابھی سے کام کرنے کی ضرورت ہے ان کے مطابق وومن کمیشن کی خواتین کو مانیٹرنگ ٹیم میں شامل کیا جائیگا جو اس بات کو یقینی بنائیگی کہ جن حلقوں میں خواتین کو ووٹنگ سے روکا جائے ان کی اطلاع الیکشن کمیشن کو کی جائیگی

No comments: