Friday, April 26, 2013

خیبر پختونخواہ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فریدی آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں حساس قرار دیئے جانیوالے خواتین پولنگ سٹیشن کیلئے سیکورٹی اداروں سے رابطے میں ہیں



خیبر پختونخواہ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فریدی آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں حساس قرار دیئے جانیوالے خواتین پولنگ سٹیشن کیلئے سیکورٹی اداروں سے رابطے میں ہیں اور اس کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی خواتین کمیشن کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کیا-جس میں مختلف این جی اوز کی خواتین سمیت صوبائی خواتین کمیشن کی زبیدہ خاتون اور فیڈرل وومن کمیشن کی خالد ممتاز نے بھی شرکت کی اس موقع پر خیبر پختونخواہ الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد فرید آفریدی نے بتایا کہ صوبے میں چھ ملین نئی رجسٹریشن خواتین نے نئے انتخابات کیلئے کی ان کے مطابق ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین ووٹرز الیکشن میں حصہ لے صوبے میں خواتین کیلئے 2683 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں اور دو کلومیٹر کے ایریا میں پولنگ سٹیشن بنائے جارہے ہیں جبکہ دیہاتی علاقوں میں خواتین و مردوں کیلئے کمبائنڈ پولنگ سٹیشنوں کی تعداد5434 ہے ان کے مطابق خواتین کیلئے پولنگ سٹیشن کی تعداد 11962 جبکہ مردوں کیلئے 16629 بنائی گئی ہیں خواتین کی الیکشن ٹرن آؤٹ کو یقینی بنانے کیلئے تمام ریٹرننگ ٗ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں جبکہ مانیٹرنگ کمیٹیاں بھی قائم کی گئی ہیں جو دو ممبران پر مشتمل ہوگی جو خواتین کو الیکشن سے روکنے کی شکایات کا نوٹس لیکر ریٹرننگ آفیسر ٗ اور الیکشن کمیشن کو آگاہ کرینگی-

No comments: