.jpg)
انسداد پولیو مہم کے لئے خیبر پختونخوا اور فاٹا میں نیا پلان تیار ویکسین کے ساتھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز کو کنٹرول کرنے کے لئے ویکسین کے ساتھ ساتھ بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے وزیر اعظم کی جانب سے پولیو کے خاتمے کے لئے صوبوں کو جاری کی جانے والی ہدایات کے بعد خیبر پختونخوا میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں فوکل پرسن برائے پولیو سیل عائشہ رضا فاروق اور وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے بھی شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر صحت سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس میں خیبر پختونخوا اور فاٹا کے لئے نیا پلان تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ جن بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ ان بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے لئے ٹیکہ بھی لگایا جائے گا صوبائی حکومت کی جانب سے سے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے اور اس پر عمل درٓمد جنوری میں ہونے والی انسداد پولیو مہم میں کیا جائے گا
No comments:
Post a Comment