Friday, August 26, 2011

پشاور سمیت خیبر پختونخوا میںایک روز قبل ہی شب قدر گزشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی

پشاور (جنرل رپورٹر)صوبائی دار الحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا میںایک روز قبل ہی شب قدر گزشتہ روز انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت صوبہ بھر میں جامع مسجد قاسم علی خان کے اعلان کے مطابق ایک روز قبل ہی شب قدر انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی اس سلسلے میں پشاور سمیت صوبے کی مختلف مساجد میں نماز عشاء و تراویح کے بعد علمائے کرام اور آئمہ نے شب قدر کی مناسبت سے خصوصی خطبات دئیے اور اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ شب قدر خیر و برکت کی حامل رات ہے ، جسے اللہ تعالی نے ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا ہے مساجدوں میں اعتکاف کے لئے بیٹھے والوں کا مقصد اسی رات کا تقدس ہے اور اس رات کو ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی جاتی ہیں مساجد کے علاوہ گھروں میں بھی خواتین شب قدر کے حوالے سے عبادات میں مصروف رہیںاس سلسلے میں صوبہ بھر کی مساجد میں محافل شبینہ کا بھی اہتمام کیا گیا اوراہل ایمان رات بھر عبادات میں مصروف رہے اس مقدس رات کے موقع پر مساجد کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا اورخصوصی چراغان کیا گیا واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے رمضان المبارک کے اعلان کرنے سے ایک دن قبل ہی پشاور کی جامع مسجد قاسم علی خان میں ہنگامی اجلاس میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے 6مقامی افراد کی شہادتوں کی بنیاد پر پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں رمضان کا اعلان کیا تھا

No comments: