Monday, December 22, 2014

آرمی پبلک سکول پر حملے کی اطلاع سیکورٹی اداروں کو سانحے سے تقریبا4 ماہ قبل ہی دے دی گئی تھی۔

آرمی پبلک  سکول پر حملے کی اطلاع سیکورٹی اداروں کو سانحے سے تقریبا4  ماہ قبل ہی دے دی گئی تھی۔ 



سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور کی جانب سے 28 اگست 2014 کو ایک خط کے زریعے سیکورٹی اداروں کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا جس میں واضح طور پر بتایا گیا تھا کہ پاکستان تحریک طالبان اورکزئی ایجنسی کے کمانڈر خاکسار امیر، بلال عرابی اور عبید اللہ نے  مشترکہ طور پر آرمی پبلم سکول و کالجز سمیت دیگر فوج کے تحت چلنے والے سکولوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ جس میں بڑی تعداد میں فوجی آفیسر اور سپاہیوں کے بچوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ خط میں سیکورٹی اداروں سے ضروری اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے ٓ  


Sunday, December 21, 2014

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران69 لاکھ 5ہزار 274 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران69 لاکھ 5ہزار 274 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گےمہم کے لئے 2897 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان میں مہم نہیں چلائی جائے گی



 فاٹا سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے انسداد پولیو مہم کے دوران5 قبائلی ایجنسیزاور ایف آرز میں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے قبائلی علاقوں میں شروع کی جانے والی مہم میں آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان میں مہم نہیں چلائی جائے گی مہم کے دوران69 لاکھ 5ہزار 274 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے لئے 2897 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں2553 موبائل ٹیم،245فکس ٹیم اور 99ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں گی مہم کے لئے علاقہ مشران اور مقامی جرگوں کی معاونت حاصل کی جائے گی قبائلی علاقوں مہم کو چلانے کے لئے سیکورٹی کے لئے لیویز اور فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں

خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں 3روز ہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع،مہم کے دوران 28 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائیں جائیں گے 9ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

 خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں 3روز ہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع،مہم کے دوران 28 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائیں جائیں گے 9ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں



محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نئے پولیو کیسز سامنے آنے پر خیبر پختونخوا کے 22اضلاع میں 3روزہ خصوصی نسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے مہم کے دوران28 لاکھ75ہزار642 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے آئی ڈی پیز کے بچوں کے لئے بھی خصوصی مہم چلائی جائے گی مہم کے دوران بنوں،ہنگو اور ڈی آئی خان میں آئی شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز بچوں اور نوشہرہ جلوزئی متاثرین کیمپ میں خیبر ایجنسی کے متاثرین کے بچوں کو بھی پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ پولیو مہم کے لیے22اضلاع میں9ہزار 263ٹیمیں ترشکیل دی گئی ہیں جن میں 8ہزار 103 موبائل،748فکس ٹیمیں اور412 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔مہم کے دوران1 ہزار836 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں مہم کے لئے سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیںبیشتر اضلاع مین دفعہ 144نافذ کر کے موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے 

Thursday, December 11, 2014

پشاور کے سرکاری ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 2سالہ بچی جاںبحق ہو گئی ورثاءکا تھانہ ہشتنگری میں ہسپتال کے ایم ایس کےخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ

پشاور کے سرکاری ہسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے 2سالہ بچی جاںبحق ہو گئی ورثاءکا تھانہ ہشتنگری میں ہسپتال کے ایم ایس کےخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ




پشاور کے مولوی جی ہسپتال میں2سال کی ثمن کو گزشتہ رات ہیضے کے مرض کی وجہ سے داخل کروایا گیا لیکن ہسپتال میں انتظامیہ کی طرف سے غلط انجکشن لگانے سے بچی کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ جاں بحق ہو گی بچی کے ورثاءنے ہسپتال کے ایم ایس کے خلاف تھانہ ہشتنگری میں مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ ورثاءکو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی ہیںدوسری رطف ثمن کو آبائی قبرستام میں سپرد خاک کر دیا گیا

باڑا اور خیبر ایجنسی کے آئی ڈی پیز بچوں میں خسرہ کی وباءپھیل گئی ایک ہی خاندان کے 12بچے ہسپتال داخل 2بچے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے

پشاورباڑا اور خیبر ایجنسی کے آئی ڈی پیز بچوں میں خسرہ کی وباءپھیل گئی ایک ہی خاندان کے 12بچے ہسپتال داخل 2بچے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے



 ہسپتال ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے باعث نقل مکانی کر کے آنے والے آئی ڈی پیز بچوں میںخسرہ کی وبا ءپھیل گئی خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 12 بچوں کو پشاور کے چلڈرن ہسپتال حاجی کیمپ میں داخل کر دیا گیا جہاں پر زیر علاج 2بچے دم توڑ گئے جبکہ 5بچوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا 5بچے تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3سالہ سکیم ولد اربستان اور 3سال کی حادیہ ولد گل رحمان شامل ہیں ہسپتال میں داخل بچوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کے ان بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ان کو کچھ ادویات مل رہی ہیں لیکن زیادہ تر ادویات ہم باہر سے لے آتے ہیں ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتال مین بچوں کا مکمل علاج کیا جا رہا ہے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں خسرے کے بچاﺅ کے لئے مناسب اقدامات اس لئے نہیں اٹھائے گئے کہ یہ خسرہ کی بیماری کا سیزن نہیں ہے ان کامزید کہنا تھا کہ کیمپوں مین مقیم بچوں کے لئے مناسب اقامات اٹھائے جائیں تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے