Sunday, December 21, 2014

خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں 3روز ہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع،مہم کے دوران 28 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائیں جائیں گے 9ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں

 خیبر پختونخوا کے 22 اضلاع میں 3روز ہ خصوصی انسداد پولیو مہم آج سے شروع،مہم کے دوران 28 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائیں جائیں گے 9ہزار سے زائد ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں



محکمہ صحت ذرائع کے مطابق نئے پولیو کیسز سامنے آنے پر خیبر پختونخوا کے 22اضلاع میں 3روزہ خصوصی نسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے مہم کے دوران28 لاکھ75ہزار642 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے دوران خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی کے آئی ڈی پیز کے بچوں کے لئے بھی خصوصی مہم چلائی جائے گی مہم کے دوران بنوں،ہنگو اور ڈی آئی خان میں آئی شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز بچوں اور نوشہرہ جلوزئی متاثرین کیمپ میں خیبر ایجنسی کے متاثرین کے بچوں کو بھی پولیو سے بچاو ¿ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔ پولیو مہم کے لیے22اضلاع میں9ہزار 263ٹیمیں ترشکیل دی گئی ہیں جن میں 8ہزار 103 موبائل،748فکس ٹیمیں اور412 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔مہم کے دوران1 ہزار836 ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں مہم کے لئے سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیںبیشتر اضلاع مین دفعہ 144نافذ کر کے موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے 

No comments: