Sunday, December 21, 2014

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران69 لاکھ 5ہزار 274 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے

قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران69 لاکھ 5ہزار 274 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گےمہم کے لئے 2897 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان میں مہم نہیں چلائی جائے گی



 فاٹا سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قبائلی علاقوں میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے انسداد پولیو مہم کے دوران5 قبائلی ایجنسیزاور ایف آرز میں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے قبائلی علاقوں میں شروع کی جانے والی مہم میں آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان میں مہم نہیں چلائی جائے گی مہم کے دوران69 لاکھ 5ہزار 274 بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے مہم کے لئے 2897 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں2553 موبائل ٹیم،245فکس ٹیم اور 99ٹرانزٹ ٹیمیں بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں گی مہم کے لئے علاقہ مشران اور مقامی جرگوں کی معاونت حاصل کی جائے گی قبائلی علاقوں مہم کو چلانے کے لئے سیکورٹی کے لئے لیویز اور فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں

No comments: