Thursday, December 11, 2014

باڑا اور خیبر ایجنسی کے آئی ڈی پیز بچوں میں خسرہ کی وباءپھیل گئی ایک ہی خاندان کے 12بچے ہسپتال داخل 2بچے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے

پشاورباڑا اور خیبر ایجنسی کے آئی ڈی پیز بچوں میں خسرہ کی وباءپھیل گئی ایک ہی خاندان کے 12بچے ہسپتال داخل 2بچے ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے



 ہسپتال ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون کے باعث نقل مکانی کر کے آنے والے آئی ڈی پیز بچوں میںخسرہ کی وبا ءپھیل گئی خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 12 بچوں کو پشاور کے چلڈرن ہسپتال حاجی کیمپ میں داخل کر دیا گیا جہاں پر زیر علاج 2بچے دم توڑ گئے جبکہ 5بچوں کو طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا 5بچے تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جاں بحق ہونے والے بچوں میں 3سالہ سکیم ولد اربستان اور 3سال کی حادیہ ولد گل رحمان شامل ہیں ہسپتال میں داخل بچوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کے ان بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں ان کو کچھ ادویات مل رہی ہیں لیکن زیادہ تر ادویات ہم باہر سے لے آتے ہیں ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتال مین بچوں کا مکمل علاج کیا جا رہا ہے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں خسرے کے بچاﺅ کے لئے مناسب اقدامات اس لئے نہیں اٹھائے گئے کہ یہ خسرہ کی بیماری کا سیزن نہیں ہے ان کامزید کہنا تھا کہ کیمپوں مین مقیم بچوں کے لئے مناسب اقامات اٹھائے جائیں تو اس پر قابو پایا جا سکتا ہے

No comments: