Monday, February 13, 2012

عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان نے عمران خان کی سونامی کا حصہ بننے کا فیصلہ



پشاور ( )خیبر پختونخوا کی سیاسی میدان میں تاریخی تبدیلی اور بہت بڑا سیاسی دھماکہ آنے کو ہے جہاں عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان نے عمران خان کی سونامی کا حصہ بننے کا فیصلہ ۔خیبر پختونخوا کی حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اسفندیار ولی خان اور وزیر اعلیٰ پختونخوا کی خالہ بیگم نسیم ولی خان نے عمر کے آخری حصے میں پارٹی کی جانب سے تذلیل کئے جانے کے قریبی حلقوں سے تفصیلی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا اور اس امر پر اتفاق ہوا کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کریں۔مصدقہ زرائع کے مطابق خان عبدالولی خان کے ایام زندگی میں عوامی نیشنل پارٹی پر بیگم نسیم ولی خان مظبوط گرفت رکھتی تھیں تاہم ولی خان کی رحلت کے بعد بیکم نسیم ولی اور ان کے قریبی پارٹی راہنمائوں اور ساتھیوں کو نہ صرف کا رنر کیا گیا بلکہ بعض کو پارٹی سے بے عزتی کے ساتھ بیدخل کیاگیا۔زرائع کے مطابق ان افعال کے بعد پارٹی پر اسفندیار ولی خان نے اپنی گرفت مظبو ط کی اور اپنے اعتماد کے ساتھیوں کو پارٹی عہدے تقسیم کئے گئے ۔رواں ماہ کے دوران ہونیوالے سینٹ انتخابات کیلئے پارٹی کیلئے بیش بہاں قربانیاں دینی والی بیگم نسیم ولی کو ٹکٹ نہ دیکر عملا پارٹی سے نکال دیا گیا ۔زرائع نے بتایا کہ بیگم نسیم ولی نے پارلیمانی بورڈ کی جانب سے سینٹ ٹکٹ نہ دینے کے فیصلے کو متعصابہ اور جانبدارانہ فیصلہ قرار دیا ہے جس کے بعد انہوں نے قریبی حلقوں کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی آخری سیاسی جنگ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم پر لڑیگی اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انکا تحریک انصاف کی اہم شخصیت کے ساتھ رانبطہ ہوا ہے۔اس دوران فیصلہ کیا گیا کہ بیگم نسیم ولی اعک عوامی جلسے کے دوران تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریگی توقع ظاہر کی گئی ہے کہ جلسے میں عمران خان بھی شرکت کرینگے۔

عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی ہیڈکوارٹر چارسدہ سے مردان جزوی طور پر منتقل ہو نے کا امکان




پشاور ( )عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی ہیڈکوارٹر چارسدہ سے مردان جزوی طور پر منتقل ہو نے کا امکان ہے اس سلسلے میں انتہائی مصدقہ زرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر خان عبدالغفار خان اور قائد خان عبدالولی خان کے نظریاتی سیاست کے مرکزی ہیڈکوارٹر ولی باغ چارسدہ سے اب ہوتی ہائوس مردان کو جزوی طور پر منتقل کیا جا چکا ہے اور صرف رسمی اعلان باقی ہے۔زرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کیسابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کو سینٹ ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے بہت جلد عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی ہیڈ کوارٹر چارسدہ سے مردان منتقل ہو جائیگا جس سے ایک طرف پارٹی کے اندرونی اختلافات کا پتہ چلتا ہے دوسری طرف پارٹی پر سابق وفاقی وزیر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے والد اعظم خان ہوتی کی گرفت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اس صورتحال سے عوامی نیشنل پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ رہی ہیں کیو نکہ ماضی میں پارٹی کے نظریاتی ورکر چارسدہ سے تربیت لیتے تھے اور ہر کام کیلئے چارسدہ رجوع کرتے تھے تاہم اب پارٹی ورکروں کو مجبورا ہوتی ہائوس مردان کا رخ کرنا پڑتا ہیںزرائع کے مطابق بیگم نسیم ولی خان کو سینٹ کی ٹکٹ نہ دینا پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب بیگم نسیم ولی خان کی عمر ایسی نہیں ہیں جس میں وہ سیاسی ذمہ داریاں با احسن و خوبی سر انجام دیں لیکن دوسری طرف نظریاتی کارکنوں کا خیال ہے کہ ساری سازش صرف اس لئے کی گئی ہیں کہ پارٹی کا مرکزی ہیڈکوارٹر ولی باغ چارسدہ سے ہوتی ہائوس مردان منتقل کیا جا سکے۔

Hussain Khan Afridi filed papers for senate elections from FATA


Peshawar:-Hussain Khan Afridi from Khyber Agency today filed his nomination form for contesting the senate election 2012 from FATA. He was the 12th of the candidates have so far filed their papers. However, it is worthmentioning that some of the candidates have filed doul papers to escape the rejection of their papers in the scruitiny but Hussain Khan is an Indpendent candidate testing his luck in this high time of bargains in the FATA where such bargaining is a tradition

Sunday, February 12, 2012


پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پشاورریجن انٹرڈسٹرکٹ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ پشاورمیں شروع ہوگیا ۔پشاورتعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع آفریدی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جنہوںنے ہٹ لگاکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر پشاورریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر وصال درانی اور ویمن کرکٹ ارگنائزر رحم بی بی بھی موجود تھیں ۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز پشاور ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے ملاکنڈ ڈسٹرکٹ کی ویمن ٹیم کو شکست دی ۔آج 11فروری کو نوشہرہ اورسوات کی ٹیموںکے مابین مقابلہ ہوگا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 16فروری کو تعلیمی بورڈ پشاور کے گرائونڈ پر کھیلا جائیگا۔

پشاور(سپورٹس رپورٹر)رائٹ ٹوپلے چلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ خلیل کلب نے کنگ سٹار کلب کو 2-1گول سے شکست دیکر ٹرافی جیت لی۔فائنل کے موقع پرمہمان خصوصی فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاہد شنواری نے کھلاڑیوںمیں ٹرافیاں تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ میں20کلبوں نے حصہ لیا،پہلے سیمی فائنل میں کنگ سٹار نے ہاکس کلب جبکہ خلیل کلب نے حاجی خان کلب کو ہراکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔فائنل میچ میں خلیل کلب کی جانب سے عابد اور سہیل نے ایک گول جبکہ کنگ سٹار کی جانب سے واحد گول جاویدنے کیا۔مہمان خصوصی شاہد شنواری نے دوٹیموں کے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شاکر اللہ اور ٹورنامنٹ کے ارگنازئر ظاہر شاہ سمیت کثیر تعداد میں کھلاڑی اور تماشائی موجود تھے۔




پشاور(سپورٹس رپورٹر آصف شہزاد اعوان)پشاورمیں جاری پشاور ریجن انٹر ڈسٹرکٹ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میںنوشہرہ کی ویمن ٹیم نے سوات کو 19رنز سے شکست دی ،پول اے میں آج 12فروری کو ملاکنڈ اور چارسدہ کی ٹیموں کے مابین میچ ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام تعلیمی بورڈ کے گرائونڈپرمنعقدہ پشاورریجن انٹرڈسٹرکٹ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں نوشہرہ ویمن ٹیم کی کپتان عارفہ حسام نے تاس جیت کر پہلے کود کھیلنے کا فیصلہ اور انہوںنے 25.1اوورز میں 99رنز بنائے ۔جسمیں نازنین نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23رنز،حاجرہ سرورنے 13اور طیبہ نے 7رنز بنائے ۔سوات ڈسٹرکٹ کی جانب سے سومی نے تباہ کن بائولنگ کرتے ہوئے 22رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کیں،جبکہ روحیدہ اور عارفہ حسام نے دو،دو اور ثناء نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔اسکے جواب میں کھیلتے ہوئے سوات کی ویمن ٹیم22.3اوورزمیں80رنز پر آئوٹ ہوگئی ،ثناء نے 37اور روحیدہ نے 23رنز سکور کئے ۔نوشہرہ کی طرف سے رابعہ نے4،حاجرسرور نے 3اور عارفہ حسام نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی ۔آج 12فروری کوملاکنڈ ورچارسدہ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا جائیگا۔

پشاور(سپورٹس رپورٹر آصف شہزاد اعوان)آل پاکستان انٹر بورڈ گرلزنیٹ بال ٹورنامنٹ حیدر آباد بورڈ کی ٹیم نے جیت لیا،فائنل میچ میں فاتح ٹیم نے فیصل آباد کو14کے مقابلے میں 16گول سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی،گوجرانوالہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تعلیمی بورڈ پشاور کے گرائونڈ پر کھیلے جانیوالے آل پاکستان انٹر بورڈ نیٹ بال ٹورنامنٹ میں پشاور،حیدرآباد،ایبٹ آباد،کراچی ،گوجرانوالہ،فیصل آباداورمردان بورڈزکی ٹیموں نے حصہ لیا۔گوجرانوالہ اور حیدرآباد کی ٹیموںکی کھلاڑیوںنے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرکے فائنل تک رسائی حاصل کی ،جنکے مابین کھیلے گئے فائنل میچ میں حیدر آباد کی ٹیم نے 16جبکہ فیصل آباد کی ویمن ٹیم نے 14گول کئے ۔فاتح ٹیم کی جانب سے چندہ،عارفہ،صبائ،انعم،صوبیہ،نوالعین اور سارہ نے بہترین کھیل پیش کیا۔جبکہ تیسرے پوزیشن کیلئے منعقدہ میچ میں گوجرانوالہ بورڈ کی ٹیم نے مردان کو 6-10سے ہراکر تیسری پوزیشن کی حقدار ٹہری ۔

Attack on police, 1 killed 8 injured in Swabi On 11th Feb.

Swabi 11 Feb. An unknown person attacked police in the Swabi area on Friday night, resulting in one death and eight injuries. According to police, the officers were returning from duty at the Pakistan Tehreek Insaf political party demonstration to Mardan when the vehicle come to Swabi road and an unknown person threw two hand grenade at the vehicles

After the attack, the assailant ran away from the spot, leaving behind one dead, and eight injured, including one woman. After the incident police cordoned off the area.

Imran khan was safely out of the area.

The injured were sent to Mardan hospital for medical treatment and observation.

Hashim Khan wins Super Mr. Khyber Pukhtoonkhwa title in Peshawar

Peshawar , Hashim Khan grab Super Mr. Khyber Pukhtoonkhwa title-2012 amidst thundering applauses in the jam-packed indoor hall of the PSB Coaching Center where more than 100 musclemen given their appearances in the Contests for Super Mr., Mr. and Junior Mr. Khyber Pukhtoonkhwa here Sunday night.
Afresh from winning gold medal in the recently concluded Mr. Pakistan Bodybuilding Contest, Hashim Khan when came on the well decorated stage he received prolonged applauses from the capacity crowd present on this occasion.
The Junior Mr. and Mr. Khyber Pukhtoonkhwa won by Ihsan and Qadeer Ur Rehman.
Held under the aegis of Khyber Pukhtoonkhwa Bodybuilding Association, there were three different weight classes for the juniors including 60kg, 65kg and above 65kg, four weight classes for the senior category like 65kg, 70kg, and 75kg and above 75kg and a single class for Super Mr. Khyber Pukhtoonkhwa like 90kg weight.
A panel of judges comprising Chief Judge Tariq Pervez, who is also an international technical official and represented Pakistan in various international events, Zulfiqar Ali Butt, Sher Shah, Shehzad Muhammad, Khitab Shah thoroughly witnessed the show of the participating musclemen before short-listing the final three players in each of the categories.
Provincial Minister for Sports Syed Aqil Shah, Executive Director Bank of Khyber (BoK) Mir Javed Hashmat, Secretary Information Hanif Orakzai, Director General Engr. Khanzeb Khan, Rehman Ullah Khattak (vice president of BoK), and President Khyber Pukhtoonkhwa Bodybuilding Association Haji Ibrahim were graced the occasion as guests of honor and gave away the prizes.
Musclemen from Mardan, Nowshera, Charsadda, Swat, Dir Upper, Dir Lower, Kohat, Haripur, Abbott bad, Charsadda, Buner, Bannu, Dera Ismail Khan and host Peshawar took part.