Monday, February 13, 2012

عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی ہیڈکوارٹر چارسدہ سے مردان جزوی طور پر منتقل ہو نے کا امکان




پشاور ( )عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی ہیڈکوارٹر چارسدہ سے مردان جزوی طور پر منتقل ہو نے کا امکان ہے اس سلسلے میں انتہائی مصدقہ زرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہبر خان عبدالغفار خان اور قائد خان عبدالولی خان کے نظریاتی سیاست کے مرکزی ہیڈکوارٹر ولی باغ چارسدہ سے اب ہوتی ہائوس مردان کو جزوی طور پر منتقل کیا جا چکا ہے اور صرف رسمی اعلان باقی ہے۔زرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کیسابق صوبائی صدر بیگم نسیم ولی خان کو سینٹ ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے بہت جلد عوامی نیشنل پارٹی کا مرکزی ہیڈ کوارٹر چارسدہ سے مردان منتقل ہو جائیگا جس سے ایک طرف پارٹی کے اندرونی اختلافات کا پتہ چلتا ہے دوسری طرف پارٹی پر سابق وفاقی وزیر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے والد اعظم خان ہوتی کی گرفت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے اس صورتحال سے عوامی نیشنل پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ رہی ہیں کیو نکہ ماضی میں پارٹی کے نظریاتی ورکر چارسدہ سے تربیت لیتے تھے اور ہر کام کیلئے چارسدہ رجوع کرتے تھے تاہم اب پارٹی ورکروں کو مجبورا ہوتی ہائوس مردان کا رخ کرنا پڑتا ہیںزرائع کے مطابق بیگم نسیم ولی خان کو سینٹ کی ٹکٹ نہ دینا پارلیمانی بورڈ کا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اب بیگم نسیم ولی خان کی عمر ایسی نہیں ہیں جس میں وہ سیاسی ذمہ داریاں با احسن و خوبی سر انجام دیں لیکن دوسری طرف نظریاتی کارکنوں کا خیال ہے کہ ساری سازش صرف اس لئے کی گئی ہیں کہ پارٹی کا مرکزی ہیڈکوارٹر ولی باغ چارسدہ سے ہوتی ہائوس مردان منتقل کیا جا سکے۔

No comments: