Thursday, November 15, 2012

قبائلی علاقوں میں موجود غیر ملکیوں کا کوئی ریکارڈ نہیں ،سیکرٹری فاٹا سیکورٹی کا انکشاف


رپورٹ آصف شہزاد
سیکرٹری فاٹا سیکورٹی ڈاکٹر جمال ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں مقیم غیر ملکیوں کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن فوج کررہی ہے جبکہ سرحدوں کی نگرانی بھی اسی کا کام ہے خاصہ دار فورس قبائلی عوام کی حفاظت کیلئے ہے پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ منگل باغ کے خلاف آپریشن جاری ہغے جس میں کافی حد تک کامیابی ملی ہے اور بہت جلد یہ آپریشن مکمل کرلیا جائے گا سیکرٹری فاٹا سیکورٹی نے کہا کہ فاٹا میں پوست کی کاشت یا ہیروئن ساز فیکٹروں کی موجودگی کی کوئی اطلاع نہیں البتہ اکثر وبیشتر سمگلنگ کے دوران منشیات پکڑی جاتی ہخے ان کا کثیر حصہ افغانستان سے آتا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا میں امن وامان کی صورتحال بندوبستی علاقوں کے مقابلے میں کئی درجہ بہتر ہے انہوں نے قبائلی علاقوں میں انتخابات کیلئے حالات کو ساز گار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ فاٹا کے حالات انتخابات کے لئے موزوں نہیں ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ قبائلی علاقوں میں عام انتخابات کیلئے ماحول نہایت ساز گار ہے اور پر امن حالات کے باعث الیکشن کا انعقاد ممکن ہے سیکرٹری فاٹا نے مزید کہا کہ خاصہ دار فورس کا اس سے تعلق نہیں بلکہ قبائلی عوام کا تحفظ اسکی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عسکری کارروائی مذاکرات کے دونوں آپشن استعمال کئے جاتے ہیں تاہم جہاں کارروائی جاری ہے وہاں دہشت گردوں کے خلاف آرمی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا ایک اورسوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ طور خم کے راستے نیٹو سپلائی جاری ہے اور اس حوالے سے ہمیں کوئی شکایت یا مشکلات درپیش نہیں ہیں فاٹا میں کام کرنے والی این جی اوزکے اہلکاروں بالخصوص خواتین کو حتی الوسیع تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اس وقت قبائلی علاقوںمیں خواتین کی بہبود اور ترقی کے لئے بیشتر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے مجموعی طور پر حالات قابو میں ہیں اورشرپسند عناصر کسی بڑی کارروائی کی جرات نہیں کرسکتے انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ فاٹا میں پولیو کی مہم ناکام ہوچکی ہے سیکرٹری فاٹا نے کہا کہ وزیر ستان کے سوا کسی بھی قبائلی ایجنسی میں پولیو کی مہم متاثر نہیں ہوئی وزیر ستان میں بھی پولیو مہم کا متاثر ہونا محض اسو جہ سے  ہے کہ آپریشن کے باعث کافی لوگ نقل مکانی کرچکے ہیں اس حوالے سے کچھ حد تک مشکلات درپیش ہیں انہوںنے کہا کہ پولیو کی خواتین اہلکار فاٹا میں بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کا حقیقت سے کچھ تعلق نہیں ہے انہوں نے کہا کہ تعمیر ی اور ترقیاتی منصوبے فاٹا میں ترقی اورخوشحالی کا انقلاب لے کر آئیں گے ۔

No comments: