Friday, November 16, 2012

تحریک انصاف کا امریکی انتخابات کے طرز پر پارٹی الیکشن سے قبل امیدواروں کے مابین بحث شروع کرنے کا اعلان



رپورٹ آصف شہزاد

پاکستان تحریک انصاف نے امریکی انتخابات کے طرز پر اپنے پارٹی الیکشن سے قبل امیدواروں کے مابین بحث شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے مرحلہ میں آج خیبر پختونخوا کے صدارتی امیدوار شوکت علی یوسفزئی، پرویز خٹک ، اسد قیصر اور دیگر صدارتی امیدواروں کے مابین مباحثہ ہوگا جو پارٹی کارکنوں کو اپنے پالیسیاں بیان کرینگے اور اس سلسلے میں 8سوالات پر بحث ہو گا جن میں انٹر پارٹی جبکہ چار گوڈ گورننس کے حوالے سے ہونگے ۔ اس بات کا اعلان تحریک انصاف پروفیشنل فورم کے ممبر عمران شہزاد نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ اس موقع پر عائشہ گلائی، رخشندہ ناز، ڈاکٹر خفیظ الرحمان اور جہانزیب خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے تاریخ میں پہلی بار پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی انتخابات سے قبل خیبر پختونخوا کے صدارتی امیدواروں کے لئے مباحثہ کا عمل شروع کردیا ہے اور دسمبر تک پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کو قیادت مل جائے گی جس کے لئے الیکشن کمشنر کا اعلان پہلے کیاگیا ہے مباحثہ کا مقصد پارٹی میں جمہوری عمل کو مضبوط کرنے اور امیدواروں کے پارٹی اور صوبہ کے حوالے سے منشور کو عوام اور پارٹی کارکنوں تک پہنچانا ہے اور اس وقت دنیا کے ترقی پزیر ممالک میں یہی طر ز انتخابات اپنا یا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس مقصد کے لئے پاکستان تحریک انصا ف نے پروفیشنل فورم کا شاخ بنایا ہے جس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ٹیکنوکریٹس کو ممبر شب دی گئی ہے جو پارٹی کے لئے پالیسی وضع کریگی۔

No comments: