Friday, November 16, 2012

خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ(ن)میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔نئے مسلم لیگی اور پرانے مسلم لیگیوں کا جھگڑا شروع ہوگیا ہے



رپورٹ آصف شہزاد
 خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ(ن)میں اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ۔نئے مسلم لیگی اور پرانے مسلم لیگیوں کا جھگڑا شروع ہوگیا ہے۔جوں جوں الیکشن قریب آتے جارہے ہیں اس کے ساتھ مسلم لیگ(ن)میں اختلافات نے زورپکڑ لیا ہے ۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ(ق)سے شمولیت اختیار کرنے والے امیر مقام اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں عہدوں پر اختلافات شروع ہو گئے ہیں۔اس وقت صوبے میں ملاکنڈ ڈویژن کے سات اضلاع کے صدورامیر مقام گروپ کے لوگوںکو صدارت سونپ دی گئی ہے جس پر پاکستان مسلم لیگ(ن)کے پرانے عہدیدار اور ورکر وں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور ان سات اضلاع میں مسلم لیگ(ن)کی دو تنظیموں سے عہدیدار خود کو صدور مانتے ہیں جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے ۔پارٹی ذرائع کے مطابق ان سات صدور اورپشاورکے جنرل سیکرٹری کا عہدہ امیرمقام گروپ کو مرکزی صدر میاں نواز شریف کے کہنے پر دیا ہے لیکن اس فیصلے کو ماننے کے لئے پرانے مسلم لیگی تیار نہیں ہیں ۔پارٹی ذرائع کے مطابق اگر پارٹی نے پرانے ورکروں کے ساتھ یہی رویہ رکھا تو ورکر پارٹی چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔اس سے پہلے یہ اختلافات اس وقت سامنے آئے جب خواتین ونگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری ممبر صوبائی اسمبلی شازیہ اورنگزیب نے ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کے ذریعے امیر مقام گروپ کی طاہر ہ بخاری کو خواتین ونگ کی صوبائی صدر نامزد کیا جس پر مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے انہیں شوکاز نوٹس جار ی کردیا۔اس وقت پورے صوبے میں امیر مقام گروپ اور پیر صابر شاہ گروپ کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔

No comments: