Friday, November 16, 2012

محرم الحرام کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور شہر کی امام بارگاہوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں








رپورٹ آصف شہزاد

محرم الحرام کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور شہر کی امام بارگاہوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ پولیس حکام کے مطابق محرم الحرام کی وجہ سے فول پروف ناکہ بندیاں اور قریبی عمارتوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں اور افغان مہاجرین کے شہر کے اندر داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پشاور پولیس اور ٹریفک پولیس نے مشترکہ طور پر اپنے سکیورٹی پلان تشکیل دیئے ہیں جبکہ شہر کے مختلف راستوں پر بڑے بڑے بلاکس لگا دیئے گئے ہیں ۔محرم الحرام کے پیش نظر گزشتہ روز پولیس نے ناکہ بندیوں پر گاڑیوں کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے درجنوں کالے شیشوں والی اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا چالان کیا گیا ہے ۔ سرائے  مسافر خانوں  ہوٹلوں اور تفریح گاہوں پر افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں افغان مہاجرین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔پولیس حکام نے گزشتہ روز شہر کا دورہ کیا اور تمام انتظامات کا جائزہ لیا۔ پولیس افسران نے پولیس اہلکاروںکو ہدایت کی کہ وہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں اور کسی کو قانون ہاتھ میں نہ لینے دیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے اوراگر کسی پولیس اہلکار نے اس سلسلے میں کسی غفلت کا مظاہرہ کیا تو اس کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔اسی طرح ٹریفک پولیس نے محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی کے لئے مختلف روڈ متعین کر دیئے ہیں۔

No comments: