Friday, November 16, 2012

بین المذاہب ہم آہنگی خیبر پختونخواہ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان" عالم انسانیت کیلئے کربلا کا پیغام"






رپورٹ آصف شہزاد
قومی امن کمیٹی برائے مذہبی ہم آہنگی خیبر پختونخواہ رجسٹرڈ کے صوبائی چیئرمین علامہ محمد شعیب نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مہینہ سب کیلئے محترم ہے کیونکہ حسین رضی اللہ تعالی عنہ کا پیغام تمام انسانیت کیلئے ہے اور ہمیں ان کے کردار سے سبق سیکھنا چاہئیے جنہوں نے ظالم کے سامنے ڈٹ کر قربانی دی لیکن رہتی دنیا کیلئے پیغام چھوڑ گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی خیبر پختونخواہ رجسٹرڈ کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان" عالم انسانیت کیلئے کربلا کا پیغام" منعقدہ امام بارگاہ آغا گل پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا- تقریب میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ہارون سراب دیال  سکھ برادری کے سردار چرن جیت سنگھ  بلبل مدینہ مولانا محمد یونس  ریٹائرڈ کرنل سید محمد نقوی  پادری یوسف  علامہ ارشاد حسین کراروی  شیخ الحدیث مولانا عبداللہاوراخونزادہ مظفر سمیت دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی - کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پادری یوسف نے کہاکہ ہمیں ایک دوسرے کے مذاہب کا احترام کرنا ہوگا اور امن و اتحاد زندگی کیلئے ضروری ہے ہارون سراب دیال نے اپنے خطاب میں کہا کہ انسان کا خمیر محبت سے اٹھا ہے  انسانیت کا رشتہ سب سے بڑا رشتہ ہے اور ملک میں امن کے قیام کیلئے ہمیں خود کام کرنا ہوگا سردار چرن جیت سنگھ نے کہا کہ تمام مذاہب نے امن کا پیغام دیا ہے اور ہمیں حضور صلی اللہ علی والہ وسلم کے پیغام پر عمل کرنا چاہئیے جنہوں نے طائف میں اپنے جانی دشمنوں کو بھی معاف کیا ان کا کہنا تھا کہ گورونانک کا یہ پیغام کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں یہی محرم الحرام کا بھی پیغام ہے بلبل مدینہ مولانا محمد یونس نے کہا کہ مومن کا دل کعبہ ہے اور ایک انسان کی موت انسانیت کے موت کے مترادف ہے اگر امام حسین نے قربانی نہیں دی ہوتی تو آج اسلام نہ ہوتا ان کے کردار کو اپنے لئے مشعل ر اہ بنا کر ہمیں محبت کو فروغ دینا ہوگا اس موقع پر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی خیبر پختونخواہ کے صوبائی چیئرمین علامہ محمد شعیب نے کہا کہ شرپسند عناصر اسلام کے داعیوں کو آپس میں لڑانا چاہتے ہیں - آج کے اس کانفرنس سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ تعصب کہیں پر نہیں کیونکہ ہندوبرادری سکھ برادری  عیسائی برادری سمیت اہل تشیع  و اہل سنت ایک ساتھ بیٹھے ہیں اور امن کے قیام کیلئے آواز اٹھا رہے ہیں جس کی موجودہ دور میں بہت ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ قومی امن کمیٹی کے کارکن انتظامیہ کیساتھ امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے کام کرینگے انہوں نے علماء کرام پر زور دیا کہ وہ اپنے اختلافات بھلا کر عوام میں محبت کو فروغ دیں تاکہ ہماری مابین پائے جانیوالے اختلافات سے دشمن مزیدفائدہ نہ اٹھائے - تقریب کے آخر میں اخونزادہ مظفر نے قراردادیں پیش کی جسے متفقہ طور پر حاضرین نے منظور کیا قراردادوں میں پاکستان بھر میں بے گناہ افراد کی قتل کی مذمت کی گئی جبکہ کراچی  کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں مرنے والے مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ دہشت گردی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے-

رپورٹ آصف شہزاد 
قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی خیبر پختونخواہ رجسٹرڈ کی یونین کونسل 19 پشاور کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا حلف برداری کی تقریب امام بارگاہ آغا گل گنج  میں منعقد ہوا جس میںتنظیم کے صوبائی عہدیداروں سمیت صوبائی چیئرمین علامہ محمد شعیب نے بھی شرکت کی اس موقع پر صوبائی چیئرمین نے یونین کونسل 19 کی سطح پر بننے والی نئی کمیٹی کی کابینہ سے حلف لیا بعدازاں کابینہ کا نوٹیفیکیشن بھی نومنتخب کابینہ کے حوالے کردیا گیا -اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد شعیب نے کہا کہ سوات  بنیر  مردان سمیت پشاور کے مختلف یونین کونسلوں میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی رجسٹرڈ خیبر پختونخواہ کی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اور دیگر علاقوں میں جاری ہے جس سے نہ صرف ہم یونین کونسل کی سطح پر امن کے قیام کیلئے کام کرسکیں گے بلکہ اس میں دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کرکے عملی طور پر ثابت کیا جائیگا کہ امن کے قیام کیلئے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد ایک ساتھ ہیں-


No comments: