Thursday, February 28, 2013

جرما سٹیٹ لینڈ کوہاٹ میں 500ملین سے زائد کی کرپشن کا انکشاف محکمہ انٹی کرپشن نے گرداور اور تحصیلدار کو گرفتار کرلیا


پشاورآصف شہزاد 

جرما سٹیٹ لینڈ کوہاٹ میں 500ملین سے زائد کی کرپشن کا انکشاف  محکمہ انٹی کرپشن نے گرداور اور تحصیلدار کو گرفتار کرلیاکوہاٹ میں واقع نو ہزار کنال زرعی زمین کے انتقالات میں خرد برد کی شکایات پر محکمہ انٹی کرپشن پشاور نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکبر شاہ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کرائمز میاں مصطفی گل سمیت مجسٹریٹ جہانزیب پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دی جنہوں نے زرعی زمین میں عام لوگوں کیساتھ فراڈ کرکے ان سے اضافی پیسے وصول کرنے اور سرکاری خزانے میں رقم نہ جمع کرانے کی تحقیقات شروع کیں،،،تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ متعلقہ افراد نہری  بنجر اور بارانی زمینوں کی بندربانٹ میں بھی شامل تھے اسی طرح کروڑوں روپے جو ٹی ایم اے کو ٹیکس کی مد میں جمع کروانے تھے وہ بھی نہیں دئیے گئے- تین رکنی کمیٹی نے 260 افراد کے انتقالات کے جائزے کے بعد 187 ملین روپے کی کرپشن کا پتہ چلایا جس کے بعد اس کی ایف آئی آر کوہاٹ میں کروادی گئی اور محکمہ انٹی کرپشن نے گرداورسہیل اقبال تحصیلدار اکرام اللہ کو گرفتار کرلیا جبکہ پٹواری کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ان کے خلاف 419/420 - 488 - 5pc/ اور 209 کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں گرفتار ہونیوالے گردائور اور تحصیلدار سے کرپشن کے حوالے سے مزید تحقیقات انٹی کرپشن کی ٹیم کررہی ہیں- ڈائریکٹر انٹی کرپشن فیاض علی شاہ کے مطابق 187 ملین روپے کی کرپشن صرف 260 انتقالات میں ہوئی ہیں جبکہ اس میں اب تک 625 انتقالات ہوئے ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور اس میں 500 ملین سے زائد کی کرپشن ہوئی ہیں جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں -

No comments: