Sunday, December 16, 2012

اچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں ملوث پانچ شدت پسندوں کو پاک فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک کردیاگیا




رپورٹ آصف شہزاد

باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں ملوث پانچ شدت پسندوں کو پاک فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں ہلاک کردیاگیا سی سی پی او پشاورامتیاز الطاف کے مطابق تین شدت پسند فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک جبکہ دو نے گرفتار ی کے خوف سے خود کو دھماکے سے اڑادیا کارروائی کے دوران تین خودکش جیکٹس کو بھی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے نکارا بنادیا انہوں نے کہاکہ دو مشتبہ افراد کوبھی گرفتار کرلیاگیاہے جن سے تحقیقات جاری ہیں  انہوں نے کہاکہ گزشتہ رات سے شروع کیا جانے والا آپریشن کلین اپ کامیابی سے پایہ تکمیل کو پہنچ چکاہے جبکہ پائوکہ کے زیر تعمیر عمارت کو شدت پسندوں سے کلئیر کروالیاگیاہے۔حیات آباد پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او بشیر داد خان نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے تین دہشت گرد اور دو خودکش حملہ آوروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ آپریشن کے دوران پولیس کانسٹیبل سریرخان شہید جبکہ دو پولیس اہلکارضیا اللہ خان اور سیف الرحمن زخمی ہوئے انہوں نے کہاکہ پائوکہ کے علاقے میں ایک زیر تعمیر عمارت میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے عمارت کامحاصرہ کرلیااور شدت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کو کہا۔تاہم شدت پسندوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی کارروائی سے تین شدت پسند موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ دو خودکش حملہ آروں نے گرفتاری کے خوف سے اپنے آپ کو اڑادیا انہوں نے کہاکہ یہی حملہ آور گزشتہ رات باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملے میں ملوث تھے واضح رہے کہ پائوکہ گائوں باچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے مغرب کی جانب دوکلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے جہاں پر حملہ آوروں نے ایک زیر تعمیر عمارت میں پنالی تھی بعدازاں پولیس نے شدت پسندوں کی لاشوں کو جائے وقوع سے ہٹادیااور تفتیش شروع کردی۔آپریشن مکمل ہونے کے بعد لوگوں نے اطمینان کی سانس لی۔

No comments: