Wednesday, February 15, 2012

ایم کیوایم ایک سیاسی نہیں بلکہ دہشتگرد تنظیم ہے ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ کراچی میں خون بہایا جائے ،عوامی نیشنل پارٹی سند ھ کے صدر شاہی سید


عوامی نیشنل پارٹی سند ھ کے صدر شاہی سید نے کہاہے کہ کراچی میں ہماری جنگ اردو بولنے والوں سے نہیں بلکہ ایک دہشتگر د تنظیم سے ہے جو صرف پختونوں کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی دشمن ہے کیونکہ ان کے ہاتھوںکراچی میں صرف پشتو بولنے والے نہیں بلکہ اردو بولنے والے ،سندھی اور پنجابی بھی یرغمال ہیں پشاور پریس کلب کے پروگرام ''گیسٹ آور'' میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ایک سیاسی نہیں بلکہ دہشتگرد تنظیم ہے جو ہمیشہ اقتدار کی کرسی کے ساتھ ساتھ چمٹے رہتے ہیں اور ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ کراچی میں خون بہایا جائے یہ صرف عوامی نیشنل پارٹی ہے جس نے کراچی میںامن کی خاطر ایم کیوایم کے سامنے ڈٹ کرمقابلہ کیا انہوں نے کہاکہ کراچی میں پائیدار امن کیلئے ایک جامع آپریشن کیاجائے اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے حکمت عملی اپنائی جائے اور شفاف انتخابات کرائے جائیں تو پوری دنیا کو پتہ چل جائے گا کراچی میں کس کی قوت ہے انہوں نے کہاکہ کراچی کے پختون اس وقت مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں میں بٹے ہوئے ہیں اگر صرف کراچی کے پختون متحد ہوجائیں تو خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے پختونوں کی حقوق کیلئے جنگ لڑ سکتے ہیں کیونکہ کراچی ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے اور جو قوم ریڑھ کی ہڈی میں رہتی ہو اس کی طاقت کا سب کو بخوبی اندازہ ہے شاہی سید نے کہاکہ بندوق پختون کا ذیور ہے لیکن امن کی خاطر پختون بندوق پھینکنے کیلئے تیار ہیںدہشگردی سے ملک اور خصوصاً پختونوں کا امیج تباہ ہوا ہے انہوں نے کہاکہ کراچی میں پختونوں کی ایم کیوایم کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں بلکہ وہ صرف اسی لئے پختونوں کا قتل عام کررہے ہیں کہ مزید پختون کراچی میں نہ آئیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام نیشنل پارٹی میں کراچی میں پختونوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کیا ماضی میں پختونوں کے ساتھ جو امتیازی سلوک کیاجاتاہے اب اس کا دور ختم ہوچکاہے اور کراچی میں کسی بھی اعلیٰ پولیس آفسر کی تعیناتی پر اگر اے این پی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ اپنے فرائض ادا نہیں کرسکتاپروگرام کے آخر میں شاہی سید نے تجاویز پیش کی کہ کراچی میں امن کے قیام کیلئے آپریشن کے ساتھ ساتھ محلوں اور تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی جائیں تاکہ ملک دشمن عناصر سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا صفایا ہوسکے انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین کی جانب سینٹ ٹکٹ ملنا کراچی کے 50 لاکھ پختونوں پر اے این پی احسان ہے اور وہ منتخب ہوکر تمام پختونوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے ۔

No comments: